چین کے شہر تیانجن کے 30 لاکھ باسیوں کا کرونا ٹیسٹ کروایا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عوامی جمہوریہ چین نے شمالی شہر تیانجن میں کرونا وائرس کی وباء کے پھیلنے کے خدشے کے تحت شہر کے 30 لاکھ باسیوں کے ٹیسٹ لینا شروع کر دئیے ہیں۔اس کے علاوہ شنگھائی کے ایک ہسپتال میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد ہسپتال میں موجود تمام 4015 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔

چین کے قومی صحت کمیشن کے مطابق تیانجن میں پانچ جبکہ شنگھائی میں دو کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

تیانجن کی انتظامیہ کے مطابق چار مختلف افراد میں کرونا کی تشخیص کی گئی تھی جس کے بعد ان افراد کے رہائشی علاقوں کو لاک ڈائون کر دیا گیا تھا۔لاک ڈائون کے بعد علاقے کے تمام رہائشیوں کے کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چین میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 86414 تک پہنچ چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں