ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں منعقدہ 'جی 20 ورچوئل سمٹ' میں شرکت کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایک سینیر امریکی عہدے دار نے جمعہ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے زیر اہتمام ورچوئل جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ویڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے جی 20 سمٹ کا 15 واں اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہفتہ اور اتوار کو کرونا بحران کی روشنی میں منعقد ہو گا۔

کانفرنس میں عالمی قائدین عالمی مالیاتی، معاشرتی اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کے لیے دو دن ملاقات کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز ورچوئل سمٹ کے افتتاحی خطاب کریں‌ گے۔

خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کے مطابق سربراہی اجلاس کا کام جو عام طور پر عالمی رہ نماؤں کے مابین دوطرفہ مکالمے کا موقع ہوتا ہے اس سال انتہائی اہم عالمی امور پر انٹرنیٹ کے ذریعے مختصر سیشنز تک محدود رہے گا۔

اس سال جی 20 کی سربراہی کرنے والے سعودی عرب میں منتظمین کے قریبی ذرائع نے کہا ہے کہ امید کی جا رہی ہے کہ یہ بات چیت وبا کے اثرات اور عالمی معیشت کی بحالی کے اقدامات پر مشتمل ہوں گے۔

'جی 20' کو ترقی پذیر ممالک میں قرضوں کے ممکنہ ڈیفالٹ سے نمٹنے کے لیے مزید مدد فراہم کرنے پر غور کرے گی۔

اس کے علاوہ 'کوڈ 19 اور اس کے انسداد کی تیاریوں کے ضمن میں‌ ویکسین کی نئی دریافتوں اور ان سے امید پیدا ہونے والی توقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں