کابل میں راکٹ حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ اور مارٹر حملوں میں کم از کم پانچ شہری ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت صحت کے مطابق آج ہفتے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم 14 راکٹ داغے گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق یہ راکٹ حملے شہر کے چار مختلف انتظامی علاقوں میں کیے گئے۔

انہی میں سے ایک صدارت اسکوائر بھی ہے جہاں افغان نائب صدر امراللہ صالح کا دفتر واقع ہے۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں