بلاد المغرب الاسلامی میں القاعدہ تنظیم کا نیا سربراہ کون؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

القاعدہ تنظیم کے ذیلی گروپ "بلاد المغرب الاسلامی" نے اپنے مقتول سربراہ عبدالمالک دروکدال کی جگہ ابو عبیدہ یوسف العنابی کو نیا سرغنہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الجزائر سے تعلق رکھنے والا دروکدال رواں سال جون میں مالی میں فرانسیسی مسلح افواج کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا تھا۔ گروپ کا نیا سربراہ بھی الجزائری ہے۔

یہ بات دہشت گرد تنظیموں کے امور کی نگرانی کرنے والی امریکی ویب سائٹ SITE نے ہفتے کے روز بتائی۔

Advertisement

بلاد المغرب الاسلامی میں القاعدہ تنظیم کے نئے سربراہ کا تقرر ہفتے کے روز تنظیم کی جانب سے جاری ایک وڈیو ٹیپ میں سامنے آیا۔

امریکا میں Counter Extremism Project کے مطابق گروپ کا نیا سربراہ العنابی الجزائر کی جماعہ سلفیہ برائے دعوت و قتال کا سابق رکن رہ چکا ہے۔ یزیک مبارک کے نام سے پکارا جانے والا یہ شخص ستمبر 2015ء سے "بین الاقوامی دہشت گردوں" سے متعلق امریکی بلیک لسٹ میں شامل ہے۔ العنابی بلاد المغرب تنظیم میں میڈیا ونگ کا ذمے دار بھی ہے۔ وہ تنظیم کی جانب سے جاری وڈیو کلپوں میں باقاعدگی سے نمودار ہوتا رہا ہے۔

گذشتہ روز جاری پیغام میں تنظیم نے ساحلی علاقے میں یرغمال بنائی جانے والی سوئس خاتون شہری کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کی آخری کارروائی پر بھی روشنی ڈالی۔ سوئس نیوز میڈیا کے مطابق پیاٹرس اسٹوکلے نامی اس خاتون کو جو ٹمبکٹو میں کام کرچکی ہے ، دوسری مرتبہ چار سال قبل اغوا کیا گیا۔ اس سے قبل شدت پسندوں نے 2012ء میں اسے پہلی بار اغوا کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں