کووِڈ-19:سعودی عرب میں 54 لاکھ سے زیادہ طلبہ وطالبات کی آن لائن کلاسوں میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں اس وقت قریباً 54 لاکھ طلبہ اور طالبات کرونا وائرس کی وَبا کی وجہ سے آن لائن کلاسوں میں شرکت کررہے ہیں اور اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بات سعودی عرب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نےاتوار کے روز الریاض میں جی 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر میڈیا بریفنگ میں بتائی ہے۔انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لیے مدرستی پروگرام شروع کیا تھا۔اس ایپ کے ذریعے سرکاری اسکولوں کے 48 لاکھ طلبہ اور نجی اسکولوں کے چھے لاکھ طلبہ نے آن لائن تعلیم جاری رکھی ہوئی ہے۔

Advertisement

ان کی بریفنگ کا عنوان’’بحران کے دورمیں تعلیم کا تسلسل‘‘تھا۔انھوں نے کہا کہ ’’کووِڈ-19 کی وجہ سے فاصلاتی تدریس اور ای تعلیم کا تصور تبدیل ہوچکا ہے۔اس بحران نے پوری دنیا کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں۔‘‘

ڈاکٹر آل الشیخ نے کووِڈ-19 کے بحران کے نتیجے میں تعلیمی نظام میں ہونے والی اساسی تبدیلیوں کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔انھوں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس وقت مکمل طور پر آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کے حامل اداروں کو کھولا جاسکتا ہے اور اسکول اپنے یہاں اساتذہ کی بہت تھوڑی تعداد کے ساتھ تدریسی عمل جاری رکھ سکتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ سعودی وزارتِ تعلیم نے 23 سیٹلائٹ ٹیلی ویژن اسٹیشنز شروع کیے ہیں تاکہ جن خاندانوں کے پاس انٹرنیٹ نہیں، وہ بھی تعلیم تک رسائی حاصل کرسکیں۔

ڈاکٹرآل الشیخ نے کا کہنا تھاکہ جامعات کے طلبہ کے لیے آن لائن تعلیم کا بندوبست زیادہ آسان رہا ہے کیونکہ وہاں پہلے سے انفرااسٹرکچر موجود تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں