روس : ماسکو میں داعش کے دہشت گرد حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روس میں سیکورٹی فورسز نے دعوی کیا ہے کہ دارالحکومت ماسکو میں دہشت گرد حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے، ان حملوں کی منصوبہ بندی داعش تنظیم نے کی تھی۔

Advertisement

روسی میڈیا ایجنسی نے بدھ کے روز وفاقی سیکورٹی ادارے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں ایک شدت پسند گروپ کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے ان حملوں پر عمل درامد کی منصوبہ بندی کی۔ اس دوران ایک دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا۔

وفاقی سیکورٹی ادارے نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اس کے عناصر ماسکو ریجن کے پڑوس میں واقع ولادی میر ریجن میں مذکورہ گروپ کے ایک رکن کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہے۔ اس شخص کا تعلق وسطی ایشیا کی ایک ریاست سے ہے۔ تاہم بیان میں دیگر مشتبہ افراد کی موجودگی کی جگہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

بیان کے مطابق شدت پسندوں کی قیام گاہ سے ایک دھماکا خیز آلہ بھی ملا۔ اس کے علاوہ دیگر اشیاء اور دستاویزات بھی ہاتھ آئی ہیں۔ اس طرح کی معلومات سامنے آئی ہیں جن سے ثبوت ملتا ہے کہ اس گروپ نے لوگوں کو بھرتی کرنے اور دہشت گردوں کے لیے مالی رقوم جمع کرنے پر کام کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں