سعودی اور روسی تعاون سے توانائی مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا: پوتین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا کہ ہے روسی اور سعودی عرب باہمی تعاون نے توانائی منڈی میں استحکام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پوتین نے جی 20 اجلاس کو کامیاب بنانے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پوتین نے جی 20 سربراہی اجلاس میں کامیابی پر سعودی عرب کو مبارکباد پیش کی۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی نےبتایا کہ صدر پوتین نے غیرملکی سفیروں میں سفارتی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطی کے سرکردہ ممالک میں سعودی عرب کے ساتھ روس کے تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

پوتین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات نے حال ہی میں ایک وسیع اور جامع مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور سعودی عرب" اوپیک پلس "فارمولہ میں مؤثر طریقے سے تعاون کر رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے باہمی تعاون سے عالمی عالمی منڈی میں استحکام کو یقینی بنانے میں مدد مل رہی ہے اور دونوں ملکوں نے اس حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں