.

سعودی عرب: 'طویق' اکیڈمی مشرق وسطی میں "ایپل" کمپنی کا اجازت یافتہ پہلا تربیتی مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں "طویق" اکیڈمی کو عالمی شہرت یافتہ کمپنی ایپل کے اجازت یافتہ تربیتی مرکز کا درجہ مل گیا ہے۔

اس طرح وہ مشرق وسطی میں Apple Authorized Training Center for Education کا درجہ حاصل کرنے والا پہلا ادارہ بن گیا۔ طویق کے 10 سے زیادہ تربیت کاروں کو ایپل کمپنی کی جانب سے Apple Certified Trainer for App Development with Swift کا سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

یہ نئی کامیابی ٹیکنالوجی کے میدان میں سعودی عرب کے مقام کی مزید واضح عکاسی کرتی ہے۔ ویژن 2030ء کے اہداف کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے میں مملکت کی بارآور کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع کی مناسبت سے سعودی فیڈریشن فار سائبر سیکورٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین فیصل الخمیسی نے اخباری بیان میں کہا کہ "سعودی عرب کی طویق اکیڈمی کا ایپل کمپنی کی جانب سے اجازت یافتہ مرکز کا درجہ حاصل کرنا، ٹیکنالوجی کے میدان میں سعودی عرب کے عالمی اور برتر مقام کا مظہر ہے۔ اس کا سہرا مملکت کی ان کوششوں کے سر ہے جو وہ اعلی عالمی معیار کے مطابق مستقبل کی نسلیں تیار کرنے کے واسطے کر رہی ہے۔ سعودی فیڈریشن فار سائبر سیکورٹی، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز کا ہدف ہے کہ سال 2030ء تک ہر 100 سعودی شہریوں میں ایک پروگرامر تیار کیا جائے"۔