سعودی ولی عہد کا جاپانی وزیراعظم سے ویژن 2030ء کے تحت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپان کے وزیراعظم یوشیہائیڈ سوگا کو وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم سوگا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان سعودی،جاپان ویژن 2030ء کے فریم ورک کے تحت مشترکہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم نے سعودی عرب کو جی 20 کے سربراہ اجلاس کے کامیاب ورچوئل انعقاد پر مبارک باد پیش کی ہے اور مملکت کی گروپ کی صدارت کو سراہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں