سعودی عرب میں کسٹمز حکام نے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونے کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دو افراد کو اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے تعاون سے ہوائی اڈے کے ٹرمینل میں گرفتار کیا گیا۔ ان کے سامان کی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 4،609.7 گرام سونا ملا جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ادھر سعودی عرب میں اسٹیٹ سیکیورٹی اور جنرل کسٹمز اتھارٹی نے مسافروں کی حفاظت اور کسٹم فریٹ کے شعبے میں سیکیورٹی کے انضمام کا معاہدہ کیا ہے۔ اسٹیٹ سیکیورٹی کے چیئرمین عبد العزیز بن محمد الھویرینی اور جنرل کسٹمز اتھارٹی کے گورنر احمد بن عبد العزیز الحقبانی کی موجودگی میں باہمی تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے۔
-
سعودی عرب:خواتین سے نارواسلوک پرجیل اور بھاری جرمانے کی سزاؤں کا اعلان
سعودی عرب میں حکام نے خواتین کو جسمانی یا نفسیاتی اذیت دینے یا ان پر جنسی حملوں کے مرتکب افراد کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں سنانے کا اعلان کیا ... ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میںپیش پیش ہے: شاہ سلمان
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہےکہ ان کی خواہش ہے کہ سعودی عرب اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ... مشرق وسطی -
نصاب کو انتہا پسندی سے پاک کرنے لیے اس پرنظر ثانی کی گئی: سعودی وزیر تعلیم
سعودی عرب وزیر تعلیم حمد آل الشیخ نے 'العربیہ' ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت میں ہائبرڈ تعلیم کے لیے مختلف ماڈل زیرغور ہیں۔ اس حوالے سے ... مشرق وسطی