.

سوڈان: نیشنل امّہ پارٹی کے سربراہ الصادق المہدی کرونا وائرس کے سبب فوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

العربیہ اور الحدث چینلوں کے ذرائع نے جمعرات کی صبح بتایا ہے کہ سوڈان میں "نیشنل اُمّہ پارٹی" کے سربراہ الصادق المہدی کرونا وائرس کے سبب فوت ہو گئے ہیں۔

بدھ کے روز سوڈانی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ حالیہ گھنٹوں میں المہدی کی حالت بگڑ گئی ہے۔ وہ رواں ماہ کے آغاز میں کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ سوڈان میں اس وقت کرونا وائرس کی دوسری لہر دیکھی جا رہی ہے۔ سوڈانی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد میں 19 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

حکام نے عوام تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے اور شادی ہالوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات لاگو کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

حکام نے صحت اور معشیت کے شعبوں میں بڑے خسارے کے سبب ملک میں لاک ڈاؤن کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

سوڈان میں کرونا وائرس کے نمودار ہونے کے بعد سے ملک میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تقریبا 16500 تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں اب تک 1200 سے زیادہ متاثرین موت کا شکار ہوئے ہیں۔