سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اپنے بیٹے کو 30 سال تک اپارٹمنٹ میں قید رکھنے کے الزام میں 70 سالہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایک غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کے ایک اپارٹمنٹ سے ایک 40 سالہ آدمی زخمی حالت میں ملا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس شخص کے ایک رشتے دار نے حکام کو اس کی بپتا کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
میڈیا کے مطابق پولیس کو چالیس سالہ شخص اپارٹمنٹ کے فرش پرایک کمبل پر پڑا ملا اور اس کے جسم پر زخم اور ناسور بن چکے تھے۔ اس کے منہ میں دانت نہیں ہے اور نہ ہی وہ بولنے کے قابل ہے۔
مقامی اخبارات کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ سے ملنے والے شخص کو 12 سال کی عمر میں اسکول سے نکال لیا گیا تھا۔
اپارٹمنٹ سے بازیابی کے بعد اس شخص کی ماں کو اپنے بیٹے کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتار ہونے والی ماں نے بیٹے کو قید رکھنے اور اس پر جسمانی تشدد کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔
-
سعودی وزارت انصاف نےبچے کے لیے تڑپتی ماں کو اس کا لخت جگر دلوا دیا
سعودی عرب کی وزارت انصاف نے ایک خاتون کوانصاف دلاتے ہوئے اس کا شیرخوار بچہ اس کے باپ سے لے کر اس کےھوالے کر دیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت انصاف ... مشرق وسطی -
پانچ بچوں کی ماں فلسطین کی پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور
فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں پانچ بچوں کی ماں نے پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور بن کر تاریخ رقم کر دی۔خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق نائلہ ابو جبہ نامی ... مشرق وسطی -
اپنے دو بچوں کو دریا برد کرنے والی سنگ دل ماں کو سزائے موت
عراق میں اپنے دو کم سن بچوں کو بغداد میں ایک پل سے دریا کی لہروں کی نذر کرنے کی پاداش میں بچوں کی ماں کو سزائے موت کا حکم دیا گیا ہے۔ ... مشرق وسطی