ترکی کے جنوب مشرقی شہر سیرت میں جمعرات کو ریختر اسکیل پر پانچ کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
ترکی کی ڈیزاسسٹر اور ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (ای ایف اے ڈی) نے بتایا ہے کہ آج صبح مقامی وقت کے مطابق پونے نو بجے آنے والے اس زلزلے سے فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع ہے اور نہ کوئی مادی نقصان ہوا ہے۔
کرد اکثریتی آبادی پر مشتمل سیرت شہر ترکی کے مشرق میں شام اور ایران کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔واضح رہے کہ ترکی زلزلے کی مختلف فالٹ لائنوں پر واقع ہے اور اس کے ساحلی اور میدانی صوبوں میں وقفے وقفے سے زلزلے آتے رہتے ہیں۔
گذشتہ ہفتے ترکی کے مشرقی صوبہ ملایا میں 4۰7 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا لیکن اس میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
ترکی میں قبل ازیں اس سال دو تباہ کن زلزلے آئے تھے۔ 30 اکتوبر کو ملک تیسرے بڑے شہر ازمیر میں زلزلے کے نتیجے میں 117 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس زلزلے کے بعد ترکی کے ساحلی ضلع سیفری حصار اور یونان کے جزیرے ساموس میں بحیرہ ایجیئن میں سونامی کی لہریں پیدا ہوئی تھیں اورزلزلے کے سیکڑوں جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ترکی کے ایک اور صوبہ علیزگ میں زلزلے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔