امریکا میں اسکالرشپ پرتعلیم کے حصول کے لیے آنے والے سعودی طلبا وطالبات میں دو حقیقی ماں بیٹا بھی شامل ہیں جنہوں نے ایک ہی یونیورسٹی سے ایک ہی مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگریٹ کی ڈگری حاصل کرکے ایک دلچسپ مثال قائم کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی یونیورسٹی سے ایک ساتھ فارغ التحصیل ہونے والے ماں بیٹا ریما الھویش اس کا بیٹا عبدالرحمان ہیں۔
ریما الھویش نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سعودی عرب کی شاہ عبدالعزیز یونویرسٹی میں نفسیات کے شعبے کے تدریسی عملے کی رکن ہیں۔ اس سے قبل میں نے کئی سال پرائمری اسکولوں میں تدریس کے فرائض انجام دیے۔ اس دوران میںنے جامعہ ام القریٰ سے ایم اے کیا اور کچھ ہی عرصے کے وقفے سے شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں تدریس شروع کردی۔ اسی یونیورسٹی کی طرف سے مجھے اسکالرشپ پر امریکا تعلیم کے لیے بھیجا گیا۔ میرے ساتھ میرا 14 سالہ بیٹا عبدالرحمان بھی امریکا گیا۔ سعودی عرب کی حکومت نے میرے ساتھ ایک نیکی یہ کہ میرے بیٹے کو بھی میرے ساتھ امریکا میں اسکالرشپ دلوا دیا۔
اس نے بتایا کہ عبدالرحمان میرے ساتھ امریکا میں مقیم رہا۔ وہ میڈیکل کی تعلیم کے لیے پولینڈ جانا چاہتا تھا۔ تاہم جب وزارت خارجہ نے اس کی اجازت نہ دی تو اس نے امریکا ہی میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کا فیصلہ کیا مگر وہ امریکا میں تعلیم جاری رکھنے پرخوش نہیں تھا۔ میں نے اس کی حوصلہ افزائی کی اور اسے اپنے پسند کا مضمون پڑھنے کو کہا۔
اپنی بات مکمل کرتے ہوئے ریما الھویش نے بتایا کہ میںنے نفسیات کے مضمون میں تخصص کیا۔ آج میں ایک بار پھرشاہ عبدالعزیز یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دے رہی ہوں۔
الھویش کا کہنا تھا کہ بیرون ملک حصول تعلیم مشکلات سے بھرپور ہوتا ہے اور بہت صبر اور ثابت قدمی کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔