سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کے روز بحیرہ روم کے مکالمہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں دہشت گرد ملیشیاؤں کی مالی اعانت جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی وزیر نے کہا کہ ایران سے وابستہ ملیشیا عراق میں تشدد کا استعمال کر رہی ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب ایرانی سائنسدان کے قتل جیسے واقعات کی حمایت نہیں کرتا۔ مملکت کی یہ پالیسی نہیں کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی حمایت کرے۔
امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ہم علاقائی امور پر اتفاق رائے حاصل کریں گے۔
مشرق وسطی میں قیام امن کے معاملے پر سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایک ایسے واضح امن معاہدے کی حمایت کرتا ہے جس سے فلسطینیوں کو ایک آزاد ریاست مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ویژن یہ کہ اگر اسرائیل آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے تو ہم اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرسکتے ہیں۔
-
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دوں گا: بائیڈن
امریکا کے منتخب صدر جو بائیڈن نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہر گز حاصل نہیں کرنے دے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے ... مشرق وسطی -
ایران عراق میں اپنا اثرونفوذ قائم کرنے کے لیے مزارات پر کروڑوں ڈالر خرچ کررہا ہے:رپورٹ
خبر رساں ادارے رئیٹرز کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران شیعہ مزارات کی تعمیر و مرمت پر لاکھوں ڈالر خرچ کر کے عراق میں اپنا اثر و ... مشرق وسطی -
امریکا نے ایران سے تعلق پر متعدد اداروں اور کمپنیوں پر پابندیاں عاید کر دیں
امریکا نے ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو پالیسی کے تحت نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ بلیک لسٹ ہونے والوں میں ایک شخصیت اور متعدد کمپنیاں شامل ہیں۔ حالیہ ... بين الاقوامى