یمن میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کی نام نہاد فوجی عدالتون سے گذشتہ کچھ عرصے کے دوران 150 سیاسی مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم دیا گیا۔ اس وحشیانہ سزا کا مقصد اپنے سیاسی مخالفین کو دبائو میں لانا اورانہیں خوف زدہ کرنے کی مذموم کوشش ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ملنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی انصاف کے معیارات، عالمی قوانین اور بین الاقوامی برادری کے دبائو کو مسترد کرتے ہوئے حوثی باغیوں نے اپنی من مانی کرتے ہوئے ڈیڑھ سو سیاسی مخالفین کو تختہ دار پر لٹکانے کے احکامات صادر کیے۔
انسانی حقوق گروپ کی طرف سے'سزائے موت' کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صنعا میں قائم حوثیوں کے خصوصی فوج داری عدالتوں میں ہونے والے فیصلوں میں 150 سیاسی مخالفین کو موت کی سزائیں سنائی گئیں۔ ان میں بعض بہائی فرقے کے حوثی مخالف عناصر بھی شامل ہیں جنہیں جبری طوران کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل کیا گیا ہے۔
انسانی حقوق گروپ کے مطابق حوثیوں کی فوج داری عدالتوں کی طرف سے دی گئی سزائوں میں زیادہ تر محض نمائشی نوعیت کی ہیں کیونکہ ان سزائوں کے ملزمان گرفتار نہیں اور نہ ہی انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ ان میں بعض ہمن کے اعلیٰ عہددار بھی شامل ہیں جن میں صدر عبد ربہ منصور ھادی، ارکان پارلیمنٹ، دانشور، صحافی،سماجی کارکن، فوجی افسران اور عام شہری شامل ہیں۔ سزا پانے والوں میں اسما العمیسی نامی ایک خاتون سماجی رہ نما بھی شامل ہیں جنہیں حوثیوں نے 'دہشت گرد' قرار دے کرپابند سلاسل کررکھا ہے اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔
-
حوثی باغیوں کے ہاتھوں مغربی یمن میں نہتے شہریوں کا قتل عام
یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مغربی گورنری الحدیدہ میں الدریھمی ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے القازہ میں ایک وحشیانہ کارروائی کے دوران کم سے ... مشرق وسطی -
حوثی ملیشیا یمن کو توڑنا چاہتی ہے: امریکا
امریکی قومی سلامتی کونسل نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب میں شہری اہداف پر رواں ہفتے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے حملوں کی ... بين الاقوامى -
یمن میں حوثیوں کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں پر اتحادی فوج کی بم باری
یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی افواج نے پیر کی شب صنعاء کے مشرق میں حوثی ملیشیا کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے گوداموں کو حملے کا ... مشرق وسطی