سعودی عرب میں فلکیات کے ماہر ڈاکٹر خالد الزعاق نے مملکت میں "40 روزہ شدید سردی کے سیزن" کے آغاز کا انکشاف کیا ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز کی گئی ٹویٹ میں الزعاق کا کہنا ہے کہ اس سیزن کا پہلا سبب قدرتی ہے جب کہ دوسرا سبب ماحولیاتی ہے۔ اگر بارشوں کے سلسلے نے طول پکڑا تو اس سے سیزن کی شدت میں کمی آ سکتی ہے۔
الزعاق نے واضح کیا کہ سخت ترین سردی "سیزن" کے وسط میں یعنی اب سے 20 روز بعد ہو گی۔ ان کے مطابق سیزن کے آخری تین ہفتے رواں سال کے سرد ترین دن ہوں گے۔
صباح المربعانية pic.twitter.com/wVbvYsmnvA
— د.خالد الزعاق #نعود_بحذر (@dralzaaq) December 3, 2020
ادھر ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصین نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے صوبے الشمالیہ، تبوک، الجوف، حائل اور مدینہ منورہ آج ہفتے کے روز سے درمیانی شدت کی سردی کی لہر کی لپیٹ میں آئیں گے۔ بعد ازاں اتوار سے یہ القصیم اور ریاض تک پھیل جائے گی۔ توقع ہے کہ یہ لہر کئی روز تک جاری رہے گی۔ آج سے لے کر اتوار کی صبح تک ریاض، القصیم، الشمالیہ، الجوف، الشرقیہ، مکہ، الباحہ، عسیر، جازان اور مدینہ منورہ کے صوبوں کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارشیں اور درجہ حرات میں کمی متوقع ہے۔
الباذر pic.twitter.com/KUqT6owaOi
— د.خالد الزعاق #نعود_بحذر (@dralzaaq) December 4, 2020
سعودی محکمہ موسمیات نے آج کے لیے اپنی موسم کی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ اللہ کی مشیت سے ریاض،القصیم، حائل، الجوف، شمالی سرحد اور الشرقیہ کے صوبوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی اور ساتھ ہی تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔ مختلف علاقوں میں بارشوں کی شدت درمیانی سے موسلادھار ہو گی۔ علاوہ ازیں جازان، عسیر، الباحہ اور مکرہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
متوقع تقدم موجة برد متوسطة القوة على الشمالية وتبوك والجوف وحائل وشمال المدينة من غدا السبت1442/4/20هـ متوقع ان تكسر الحرارة الصغرى"5"
— عبدالعزيز بن محمد الحصيني (@A__alhussaini) December 4, 2020
من الأحد تمتد للقصيم فالرياض متوقع ان تكسر الحرارة الصغرى "10"
فالشرقيةمتوقع ان تكسر"15"درجة مئويةمتوقع استمرار الموجة عدة ايام/الا ان يصرفه الله
رپورٹ کے مطابق بحر احمر کے شمالی حصے میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب اور جنوبی حصے میں جنوب مشرق سے جنوب مغرب کی جانب رہے گا۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 16-38 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی اور موجوں کی بلندی ایک سے دو میٹر ہو گی۔ ادھر خلیج عربی میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب رہے گا۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 14-36 کلو میٹر فی گھنٹہ رہے گی جب کہ موجوں کی بلندی ایک سے ڈیڑھ میٹر ہو گی۔