سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے فیشن اور اس سے متعلقہ شعبوں میں کاروباری افراد اور ہنرمندوں کی مدد اور ان کی مصنوعات کو ترقی دینے کے لیے مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا "فیشن انکیوبیٹر پروگرام" شروع کیا ہے۔
وزارت ثقافت نے فیشن کے شعبے میں حصہ لینے کے خواہشمند طلباء، پریکٹیشنرز، کاروباری افراد سیلف میڈ کاروباری لوگوں کے لیے پروگرام کے پہلے مرحلے میں ورچوئل کانفرنس میں اندراج کا آغازکردیا ہے۔ اس حوالے سے دلچسپی رکھنے والے افراد (https://enage.moc.gov.sa/ fashion_incubation) پلیٹ فارم پر اپنی تفصیلات درج کر کے رجسٹریشن حاصل کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام میں ہیکاتھون مرحلے میں فاتح ٹیموں کو انعامات دیئے جائیں گے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم اٹلی کے شہر میلانو فیشن ویک کا پانچ روزہ دورہ کرے گی، جبکہ اگلی تین ٹیمیں اعزازات اور دیگر انعامات کے علاوہ نقد انعامات بھی حاصل کریں گی۔
"فیشن انکیوبیٹر" پروگرام مملکت کے وژن 2030 کےاہداف کے حصول کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ یہ پروگرام کوالٹی آف لائف پروگرام کا حصہ ہے۔ سنہ 2021ء میں شروع ہونے والا یہ پروگرام تین مراحل پر مشتمل پہلا فیشن ہیکاتھون تین روزہ ورچوئل ایونٹ ہوگا جس میں فیشن کے شعبے میں ڈیزائن، ٹیکنالوجی اور پائیداری کے میدان میں چیلنجوں کو ایک انوکھے ماحول میں حل کرنے اور جدت و تخلیقی سوچ کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
دوسرا مرحلہ ایک تربیتی کیمپ ہوگا جس میں پانچ روزہ ورچوئل ایونٹ شامل ہے جو فیشن اور کاروباری شخصیات کے ذریعے نئے لوگوں کو اس حوالے سے رہ نمائی فراہم کرے گا۔
تیسرے مرحلے کے انکیوبیٹر پروگرام میں فیشن کے شعبے میں ابھرتی ہوئی کمپنیوں کی کفالت کرنا ہے اور رہ نمائی سیشن، اعلیٰ درجے کی تربیت اور مالی تعاون حاصل کرنے کے امکانات کے ذریعے اپنے منصوبوں کو تیار کرنا ہے۔
-
سعودی ماں بیٹا امریکی یونیورسٹی سے ایک ہی مضمون میں فارغ التحصیل
امریکا میں اسکالرشپ پرتعلیم کے حصول کے لیے آنے والے سعودی طلبا وطالبات میں دو حقیقی ماں بیٹا بھی شامل ہیں جنہوں نے ایک ہی یونیورسٹی سے ایک ہی مضمون ... بين الاقوامى -
سعودی عدالت کا سیکیورٹی اہلکاروں کے قاتل کا سرقلم کرنے کا حکم
سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے جمعرات کے روز دو سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کا جرم ثابت ہونے پر اس کا سر قلم کرنے اور 11 دیگر ... مشرق وسطی -
سعودی عرب لبنان میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے: الخریجی
سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ ولید الخریجی نے کہا ہے کہ ان کا ملک لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے۔ ... مشرق وسطی