ڈاکٹروں نے سعودی عرب میں کرونا ویکسین کی آمد کی تصدیق کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں بیرون ملک سے کرونا ویکسین کی سپلائی شروع ہوگئی ہے۔ مُتعدی امراض کے کنسلٹنٹ "نزار باہبری" نے سعودی عرب میں نئی کرونا وائرس کی ویکسین آنے کی ضروری تیاریوں کا انکشاف کیا ہے۔ ٹویٹر پر پوسٹ ایک ویڈیو کلپ میں اُنہوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویکسین ریفریجریٹڈ کنٹینرز میں پہنچے گی جس میں درجہ حرارت منفی 80 درجے سینٹی گریڈ تک رکھا گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ویکسین کو ڈرائی آئس ٹیکنالوجی کی اہمیت اور کم درجہ حرارت پر ویکسین کی نقل و حمل اور شہریوں تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Advertisement

ڈاکٹر باہبری نے مزید کہا کہ ویکسین کو 20 ڈاکٹروں کی قومی کمیٹی کے ذریعہ منظور کیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں اور مملکت میں‌ مقیم افراد کو دینے کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔

سعودی وزارت صحت کے سکریٹری ڈاکٹر عبد اللہ العسیری نے بتایا کہ سعودی عرب دنیا کےان 20 ممالک میں سے ایک ہے جس نے اتنے کم وقت میں‌ کرونا ویکسین حاصل کی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ حتمی مراحل میں پہنچنے والی تمام اہم ویکسینیں زیرغور ہیں۔ حتمی ٹیسٹوں میں کامیاب ہونے والی کوئی بھی ویکسین حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب نے اس گروپ کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں