کچھ لوگ ایران کے ساتھ سمجھوتے کی بات کرتے ہیں، جو بائیڈن سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں
حزب اللہ، حماس اور عراقی ملیشیائیں خطے میں ایرانی آلہ کار ہیں: پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ایرانی حکومت اپنے عوام کے خلاف دہشت گردی اور دنیا بھرمیں دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی ایران پر 'زیادہ سے زیادہ دباؤ' کی مہم نے تہران کو سیاسی اور معاشی طور پر تنہا کر دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بعض لوگ ایران کو خوش کرنے کے لیے تہران کے ساتھ سمجھوتے کی بات کرتے ہیں۔ میں نئی امریکی انتظامیہ اور صدر جوبائیڈن پر زور دوں گا کہ وہ ایران کے معاملے میں سوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منامہ ڈائیلاگ فورم میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی "قدس فورس" کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو ایران کو سرخ لکیر دکھانے کے لیے ہلاک کیا تھا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم نے "فلسطین - اسرائیل تنازع" کے حل کے لیے ماضی کے برعکس اور مختلف نقطہ نظر اختیار کیا۔ اس کے نتیجے میں کچھ ممالک اسرائیل کے ساتھ امن عمل میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیشتر ممالک حزب اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے تیار ہیں۔
پومپیو نے مزید کہا کہ ایران کو اپنے مذموم طرز عمل سے دور رہتے ہوئے ایک عام ملک کی طرح کام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں بشار الاسد حکومت کے لیے ایران کی حمایت نے بہت سے شامی لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ ایران 20 فیصد یورینیم افزودگی تک پہنچ گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران دباؤ مہم کی بدولت مذاکرات کی میز پر واپس جانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ سب ہماری کاوشوں کا ثمر ہے کہ ایران بات چیت کی طرف آ رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن کو یقین ہے کہ دوسرے ممالک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ میں نے اسرائیل کا دورہ کیا اور اپنے اسرائیلی ہم منصب سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ اس دوران ہم نے اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین امن معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سنہ 1973 میں اسرائیل اور عرب ملک کے درمیان پہلا معاہدہ ہوا۔ لوگ آج ہماری کوششوں سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اعلانات کو حیرت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہماری ہمیں یقین تھا کہ اس معاملے سے مشرق وسطی کے تمام لوگوں اور فلسطینیوں میں بھی امن ، خوشحالی اور بہتر مستقبل کے امکانات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مفروضوں سے باہرنکل کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جنہیں ہم نافذ کرسکیں۔
پومپیو نے واضح کیا کہ عراقی ملیشیا کی دھمکیوں کے علاوہ لبنانی حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس خطے میں ایرانی آلہ کار ہیں۔
-
ایران خطے کی دہشت گرد تنظیموں کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے: سعودی عرب
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعہ کے روز بحیرہ روم کے مکالمہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے میں دہشت گرد ملیشیاؤں کی ... بين الاقوامى -
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دوں گا: بائیڈن
امریکا کے منتخب صدر جو بائیڈن نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہر گز حاصل نہیں کرنے دے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے ... مشرق وسطی -
ایران بیرون ممالک ہمارے شہریوں کو نشانہ بنا سکتا ہے : اسرائیل
اسرائیل نے خبردار کیا ہے کہ ایران بیرون ملک اس کی تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ انتباہ ایران کے ایک سینئر جوہری سائنس دان کے قل کے بعد سے تہران کی ... مشرق وسطی