یورپ میں Court of Justice نے سابق مصری صدر حسنی مبارک اور ان کے اہل خانہ پر عائد پابندیوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ افراد کے مالی اثاثوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔
عدالت کے نزدیک یورپی یونین کی کونسل پر لازم ہے کہ وہ حسنی مبارک اور ان کے گھرانے سے منسوب ہر بات کی خود تحقیق کرے اور مصری حکام کے حوالے پر اکتفا نہ کرے۔
مذکورہ پابندیوں کے منسوخ ہونے کے بعد حسنی مبارک کا گھرانہ یورپ میں اپنی مالی رقوم کو استعمال کر سکیں گے۔
قاہرہ میں فوجداری عدالت نے 2016ء میں حسنی مبارک اور ان کے دو بیٹوں کو بدعنوانی اور سرکاری رقوم ہتھیانے کے الزام میں تین سال کی جیل کی سزا سنائی تھی۔ مذکورہ رقوم کے حجم کا اندازہ کروڑوں میں لگایا گیا ہے۔ یہ رقوم صدارتی محلوں کے لیے مختص تھیں۔
دوسری جانب 2018ء میں یورپی یونین کی جنرل کورٹ نے مصری عدالت کی جانب سے 2016ء میں جاری فیصلے کی بنیاد پر یورپی یونین کے ممالک میں حسنی مبارک کی املاک اور اثاثوں کو منجمد کرنے کے فیصلے کی تائید کی تھی۔ تاہم حسنی مبارک اور ان کے گھرانے کے وکیل نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کر دی تھی۔
-
انور سادات اور حسنی مبارک کے صدارتی طیارے کے کپتان نے کن رازوں سے پردہ اٹھایا ؟
مصری فضائیہ کے ریٹائرڈ میجر جنرل اور مصر کے دو سابق صدور انور سادات اور حسنی مبارک کے خصوصی صدارتی طیارے کے پائلٹ ابو بکر حامد نے دونوں شخصیات کے ساتھ ... مشرق وسطی -
سعودی شاہی مشیر کی شاہ سلمان کی نیابت میں حسنی مبارک کی تعزیتی تقریب میں شرکت
گذشتہ روز قاہرہ میں سابق مصری صدر حسنی مبارک کی تعزیتی تقریب میں سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان کی نیابت ان کے مشیر اور وزیر مملکت شہزادہ منصور بن متعب ... بين الاقوامى -
حسنی مبارک کی وفات پر سعودی فرماں روا اور ولی عہد کی تعزیت
سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو سابق صدر حسنی مبارک کی وفات پر تعزیت پیش کی ... مشرق وسطی