.

ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کا سعودی عرب کی جانب چھوڑا گیا ڈرون تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحاد نے یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی جانب چھوڑے گئے ایک ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

سعودی عرب کے الاخباریہ ٹی وی نے سوموار کو اس ڈرون کو تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ اس کو حوثیوں نے سعودی عرب کے کس علاقے کی جانب داغا تھا۔

حوثیوں نے گذشتہ ماہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پیٹرولیم مصنوعات کے ایک تقسیمی اسٹیشن پر ایک میزائل داغا تھا جس کے نتیجے میں اس کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی تھی۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کے سعودی عرب کی شہری آبادی کی جانب بار بار ڈرون اور میزائل حملے بین الاقوامی قانون اور عالمی انسانی قانون کی ننگی خلاف ورزی ہیں۔

اتحاد کا کہنا ہے کہ وہ ایسے ہتھیاروں کو تباہ کرنے، ناکارہ بنانے اور شہریوں کو دہشت گردی کی ان کارروائیوں سے بچانے کے لیے فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا اور اس جوابی عمل میں بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے گا۔