.

تفریحی مقامات جہاں ایک رات قیام کا کرایہ 13500 امریکی ڈالر سے شروع ہوتا ہے !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

صاحب ثروت اور دولت مند افراد کا ساحلی سیرگاہ Marinas of Monaco سے لے کر Slopes of Aspen کی ڈھلوانوں تک اپنی تعطیلات گزارنے کے لیے جانا کوئی راز کی بات نہیں۔ یہاں واقع پُر تعیش ہوٹل اپنے مہمانوں کے لیے تمام تر خدمات پیش کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایسے گھر اور بنگلے بھی ہیں جو ان دولت مند افراد کو خلوت اور تنہائی فراہم کرتے ہیں۔

ریئل اسٹیٹ کمپنیوں نے کرونا کی وبا کے دوران نہایت تفریحی اور انتہائی پر تعیش خدمات کے ساتھ قیام گاہیں متعارف کرائیں جن کو "Ultra Luxury" کا نام دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں العربیہ ڈاٹ نیٹ نےCNBC نیٹ ورک کی رپورٹ سے آگاہی حاصل کی۔ جائیدادوں کے نئے گروپ میں شیفس اور نجی شیفس کے علاوہ بنگلوں کے اندر ہر مہمان کے لیے ایک ذاتی معاون فراہم کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ذاتی طیارے ہیلی پیڈ کی سہولت بھی پیش کی جاتی ہے۔

اس حوالے سے Icon Private Collection کمپنی الٹرا لگژری بنگلے پیش کر رہی ہے جن کا ایک رات کا کرایہ 13500 ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔ سینٹ مارٹن اور یہاں تک کہ جنوبی افریقا میں کروم فارمز میں 2900 سے زیادہ کرائے کے لگژری گھروں میں صرف 35 گھر خصوصی درجہ بندی میں جگہ حاصل کر سکے ہیں۔

ادھرAni Private Resorts کمپنی نے دولت مند مسافروں کے واسطے تعطیلات گزارنے کے لیے چار "خصوصی تفریحی مقامات" پیش کیے ہیں۔ یہ مقامات انگیلا، جمہوریہ ڈومینیکان، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں ہیں۔