سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مزید کمی واقع ہوئی ہے اور بدھ کو صرف 159 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 13 مریض وفات پاگئے ہیں۔
سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اب مملکت میں کووِڈ-19 کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 359274 ہوگئی ہے۔ان میں سے 6002 مریض وفات پاچکے ہیں۔
وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں حالیہ ہفتوں میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 210 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔اب تک مذکورہ کل کیسوں میں سے 349624 مریض تن درست ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق دارالحکومت الریاض میں آج سب سےزیادہ 65 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں 24 اور مدینہ منورہ میں 22 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
کرونا وائرس کے باقی کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس وقت مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 3448 ہے، ان میں سے 550 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
#الصحة تعلن عن تسجيل (159) حالة إصابة جديدة بفيروس #كورونا الجديد (كوفيد19)، وتسجيل (13) حالات وفيات رحمهم الله، وتسجيل (210) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (349,624) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/SpHPNqe6xx
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) December 9, 2020