موڈیز نے یواے ای کی کریڈٹ ریٹنگ کی توثیق کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا کے ممالک کی مالیاتی نظم ونسق کی بنا پر درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی کمپنی موڈیز نے متحدہ عرب امارات کی کریڈٹ ریٹنگ اے اے2 کو برقرار رکھا ہے اور وہ سب سے زیادہ درجے کا حامل خلیجی ملک بن گیا ہے۔

موڈیز نے ستمبر میں کویت کی کریڈٹ ریٹنگ کو اے اے 2 سے کم کرکے اے1 کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس طرح اب یواے ای موڈیز کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

Advertisement

یو اے ای کے وزیراعظم اور حاکمِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’متحدہ عرب امارات نے اندرونی استحکام ، دانش مندانہ مالیاتی پالیسیوں ، مضبوط بین الاقوامی تعلقات اور ٹھوس معاشی تنوع کی بدولت اپنی کریڈٹ طاقت حاصل کی ہے۔2020ء کے خاتمے سے قبل یہ اس کی ایک بڑی کامیابی ہے۔‘‘

واضح رہے کہ 19 جون کو موڈیز نے یو اے ای کے آٹھ بنکوں کی درجہ بندی تبدیل کی تھی اور کرونا وائرس کے معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے پیش نظر ان کا ظاہری اشاریہ مستحکم سے منفی کردیا تھا۔ان بنکوں میں امارات کا این بی ڈی ، ابوظبی کمرشل بنک ، دبئی اسلامی بنک ،مشرق بنک ، ایچ ایس بی سی بنک مڈل ایسٹ ، ابوظبی اسلامی بنک ، نیشنل بنک راس الخیمہ اور نیشنل بنک فجیرہ شامل ہیں۔

تب موڈیز کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ ’’ان بنکوں کی ریٹنگ کی توثیق کی گئی ہے لیکن ان کے ظاہری اشاریہ کو ان کے کریڈٹ پروفائلز کے پیش نظر کم کر دیا گیا ہے۔اس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ یو اے ای میں کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر بنک کاری کے لیے ایک مشکل ماحول بن چکا ہے۔اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور پہلے سے موجود اقتصادی چیلنجز بھی اس کا ایک اور سبب ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں