افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف خاتون ٹی وی اینکر ہلاک ہوگئی۔
صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی کے مطابق اینکر پرسن ملالہ میوند کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر سے روانہ ہو رہی تھی۔
اس واقعہ کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے مگر اس سے قبل شہریوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کی ذمہ داری داعش سے ملحقہ ایک گروپ نے قبول کی تھی۔
ملالہ میوند ٹی وی اور ریڈیو پر پروگرام کرنے کے علاوہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے کے حوالے سے بھی پہچانی جاتی تھیں۔
گزشتہ ماہ کے دوران افغانستان میں دو مختلف واقعات کے دوران دو افغان صحافیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ آزادی صحافت کے لئے کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کے مطابق افغانستان صحافیوں کے لئے دنیا کا سب سے خطرناک ملک ہے۔
-
امریکی فوج نے افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق ’’یک طرفہ‘‘ رپورٹ مسترد کردی
افغانستان میں امریکی فوج نے شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ کو یک طرفہ قراردے کر مسترد کردیا ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ... بين الاقوامى -
افغانستان میں دو خودکش حملوں میں کم سے کم 34 لقمہ اجل بن گئے
افغانستان کے صوبے غزنی کے نواح میں واقع قلعہ جوز کے علاقے میں فوجی اڈے پر کار بم حملے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 24 زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ ... بين الاقوامى -
افغانستان سے فوجیوں کی عجلت میں واپسی مہنگی پڑے گی: نیٹو
افغانستان سے امریکی فوج کی تعداد میں نمایاں کمی کے اعلان کے بعد شمالی اوقیانوس کے ممالک کے فوجی اتحاد'نیٹو' نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے ... بين الاقوامى