امریکی سینیٹ : امارات کو F-35 طیاروں کی فروخت روکنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی حمایت یافتہ اس ڈیل کو روکنے کی کوشش ناکام ہو گئی جس کے تحت متحدہ عرب امارات کو دنیا کے جدید ترین F-35 لڑاکا طیارے اور اسی طرح Reaper ڈرون طیارے فروخت کیے جانے ہیں۔

اس حوالے سے سینیٹ میں پیش کیے گئے دونوں قوانین کے مسودے مطلوبہ سادہ اکثریت بھی حاصل نہیں کر سکے۔ واضح رہے کہ سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔

ڈرون طیاروں کی ڈیل کے حق میں 50 جب کہ مخالفت میں 46 ووٹ آئے۔

امریکی سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے لیڈر مِچ میکونل نے منگل کے روز ایک بیان میں ارکان سینیٹ پر زور دیا تھا کہ وہ اس قانون کے مسودے کے خلاف ووٹ دیں جس میں صدر ٹرمپ کو متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے سے روکے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ میکونل کے مطابق تزویراتی حقائق اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ کانگرس کو اس نوعیت کی فروخت کے راستے میں نہیں آنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں