یمن کی حوثی ملیشیا کے پانچ عہدے داروں پرامریکا کی پابندیاں عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکا کے محکمہ خزانہ نے یمن کی حوثی ملیشیا کے پانچ اعلیٰ عہدے داروں پر پابندیاں عاید کردی ہیں۔

حوثی ملیشیا کے ان پانچوں عہدے داروں پر یمن میں خواتین اور بچّوں پر تشدد کے واقعات میں ملوّث ہونے کے الزامات ہیں۔

Advertisement

محکمہ خزانہ کی ان پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں حوثی ملیشیا کی سکیورٹی انتظامیہ کے سربراہ عبدالحکیم الخیوانی ،حوثیوں کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ مطلق عامرالمیرانی اور حوثی ملیشیا کے ایک اعلیٰ عہدے دار عبدالقادر الشامی بھی شامل ہیں۔

ان پابندیوں کے تحت ان حوثی عہدے داروں کے امریکا میں اثاثے منجمد کر لیے گئے ہیں اور امریکی شہری ان سے کوئی کاروباری لین دین نہیں کرسکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں