.

سعودی بچے ناصر محمد العجمی نے 'شاہین' میلے کا مقابلہ جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودہ عرب میں کل 12 دسمبرکو اختتام پذیر ہونے والے شاہ عبدالعزیز شاہین میلے میں ایک 15 سالہ شاہین پرور بچے نے شاہینوں کی پرواز کے مقابلے میں پہلا نمبر حاصل کرکے 50 ہزار ریال کا انعام جیت لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'مستقبل کے شاہین پرور' کے عنوان سے منعقدہ میلے کے مقابلے میں 15 سال سے کم عمر کے 70 بچوں اوربچیوں نے حصہ لیا۔ یہ میلہ گذشتہ تین ہفتوں سے سعودی عرب کے شہر الریاض میں جاری رہا ہے جس کے اختتام پر 'مستقبل کے شاہین فروش'کے عنوان سے ہونے والے مقابلے میں محمد ناصر العجمی کے شاہین نے پرواز میں دوسرے شاہینوں کے مقابلے میں کم وقت میں اپنا چکر مکمل کیا۔ العجمی کے شاہین نے 18 سیکنڈز 257 مائیکرو سیکنڈز میں اپنا چکر مکمل کیا جس پر اسے مقابلے میں پہلا انعام 50 ہزار ریال دیا گیا۔

حتمی مقابلے میں 7 چکر مقرر کیےگئے تھے۔ پہلا چکر حر فرخ شاہین کے سعودی مالکان کے لیے تھا جس جسے 'شاہ عبدالعزیز' کپ کا نام دیاگیا۔ یہ مقابلہ عید محسن الخلیف العتیبی کے دھام باز نے 400 میٹر کا فاصلہ 20 سکینڈز اور 417 مائیکرو سیکنڈز میں مکمل کیا۔

عبدالھادی المیمونی المطیری حرقرناس چکر میں دو بیش قیمت ٹائٹل جیتے۔ اس کے شاہین نے 19 سکینڈز 308 مائیکرو سیکنڈز میں‌ اور دوسرا 18 سکینڈز اور 391 مائیکرو سکینڈز میں اپنا چکر مکمل کیا۔

چوتھے اور آخری چکر میں موسیٰ محیسن المطیری کے امیرہ شاہین نے 18 سیکنڈز 116 مائیکرو سیکنڈز میں جبکہ محمد بن برغش المنصوری کے شاہین نے 'ضو' نے 17 سکینڈز او 589 مائیکرو سیکنڈز میں اپنا چکر مکمل کیا۔

چھٹے چکر میں امین بن عبداللہ الملاح کے شاہین نقی 1 نے 17 سکینڈز 447 مائیکرو سکینڈز میں جب کہ ساتویں نمبر پر الجیر گروپ کے بیور، شاہین، تبع اور قرموشہ شاہین نے 17 سکینڈز 774 مائیکرو سکینڈز میں اپنا چکر مکمل کیا۔