.

سعودی لڑاکا طیاروں کی امریکی B-52 بم بار طیاروں کے ساتھ اڑان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جمعرات کے روز امریکی فضائیہ کے دو B-52 بم بار طیاروں کے سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے کے دوران سعودی رائل ایئرفورس کے لڑاکا طیارے مذکورہ دونوں طیاروں کے ہمراہ رہے۔

امریکی B-52 طیارے متعدد نوعیت کے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی یہ دشمن کی اراضی میں اپنے اہداف کو درست طور پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔

سعودی عرب اور اس کے بین الاقوامی شراکت دار باہمی ہم آہنگی پر مبنی کام کو بہتر صورت دینے کے لیے مستقل طور پر سرگرم رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی مرکزی عسکری کمان نے جمعرات کے روز انکشاف کیا تھا کہ اس کے دو B-52 بم بار طیاروں نے مشرق وسطی کے علاقوں میں پروازیں کیں۔

مرکزی کمان نے باور کرایا کہ وہ مشرق وسطی کے امن اور اپنے حلیفوں کے ساتھ کام کرنے کی پابند ہے۔