.

عوام ماسک پہنیں، آنے والے دنوں میں وبا سے ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں: جو بائیڈن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے امریکیوں سے ماسک پہننے پر عمل پیرا ہونے پر زور دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کوویڈ 19 کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔

ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکا میں کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے امریکیوں کی مدد کرے کیونکہ اس وبا سے صرف امریکا میں تین لاکھ افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معیشت خراب ہے اور عوام اس صورتحال کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔

بائیڈن نے تصدیق کی کہ ان کی انتظامیہ اپنے پہلے سو دن کے دوران ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں تقسیم کرے گی۔ انہوں نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ کورونا ویکسین پر اعتماد کریں۔

دریں اثنا امریکی سینیٹ نے متفقہ طور پر حکومت کی بندش سے بچنے کے لیے ایک ہفتے کے لئے وفاقی فنڈ میں توسیع اور کوویڈ 19 اخراجات کے جامع بل پر علیحدہ مذاکرات کے لیے مزید وقت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

ریپبلکن اکثریتی سینیٹ ڈیموکریٹس کی سربراہی میں ایوان نمائندگان کے بعد بھاری اکثریت سے اخراجات کے بل کو بدھ کے روز منظوری کے لیے بھیجا گیا ہے۔

اس بل کو اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس بھیجا جائے گا اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس پر دستخط کریں گے۔

وفاقی مالی اعانت کے اس قانون کی عدم موجودگی میں کچھ سرکاری سرگرمیاں جن میں کچھ ہوائی اڈے اور قومی پارک کے کام شامل ہیں کے ساتھ وزارت خارجہ کی سرگرمیوں کو جزوی طور پر بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کانگریس اب ستمبر 2021 تک وفاقی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے ایک ارب 40 کھرب ڈالر کے بل کو منظور کرنے پر توجہ دے گی۔