دنیا کی طاقت ور ترین بچّی کا خطاب پانے والی 7 سالہ روری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی روری وین اولف نے امریکا میں ہونے والی انڈر-11 اور انڈر-13 یوتھ نیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ میں 30 کلو گرام ویٹ کلاس کا ٹائٹل جیت لیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق روری امریکا کی تاریخ میں سب سے کم عمر یوتھ نیشنل چیمپین بن گئی ہے۔

روری نے انسٹاگرام پر اپنی خصوصی تربیت کی وڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی ہیں۔ ان میں وہ 80 کلو گرام تک وزن اٹھا لینے میں کامیاب رہی۔

ننھی روری کے مطابق وہ محض ایک مشغلے کے طور پر ویٹ لفٹنگ کرتی ہیں۔ انہیں جمناسٹک زیادہ پسند ہے جس کو وہ ہفتے میں 9 گھنٹے دیتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں