سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ایک مقامی کاروباری فرم کے مالک اور اس کے ایک سینیر ملازم کو مجموعی طور پر 9 سال قید اور 28 ملین ریال جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی پراسیکیوٹر جنرل کو ایک کاروباری فرم کے بنک اکائونٹ کے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں استعمال کیے جانے کے شبے میں اکائونٹ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ پراسیکیوٹر جنرل کے معاشی امور کے شعبے کو اس کیس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔
تحقیقات کے دوران یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کاروباری فرم کے بینک اکائونٹ کو رقوم کی منتقلی کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ پتا چلا ہے کہ کاروباری فرم کے بنک اکائونٹ کو اندرون اور بیرون ملک رقوم کی منتقلی کے لیے استعمال کیا گیا۔
عدالت نے کمپنی کے مالک اور سینیر ملازم کو 9 سال قید اور 28 ملین ریال جرمانہ کیا گیا ہے۔ جرمانہ کی کل رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی رقم کے مساوی ہے۔
-
سوئس پراسیکیوٹر کا ناصر الخلیفی کو 28 ماہ قید کی سزا دینے کا مطالبہ
سوئٹرز لینڈ کی ایک فوج داری عدالت میں زیرسماعت ایک قطری کاروباری شخصیت کے کرپشن رشوت کیسز کی سماعت کے موقع پر سوئس پراسیکیوٹر نے ملزم ناصر الخلیفی کو ... بين الاقوامى -
سعودی پراسیکیوٹر کی 'ٹویٹر' پر خلاف قانون مواد پوسٹ کرنے پرقانونی کارروائی
ہفتے کے روز سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ ایک شخص کو مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ 'ٹویٹر'پر نظام میں خلل ڈالنے کا موجب بننے والا ... مشرق وسطی -
حرمین ٹرین پروجیکٹ میں بدعنوانی کا دعویٰ جھوٹ نکلا: پبلک پراسیکیوٹر
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوشن کے حکام نے جدہ میں حرمین ایکسپریس کے پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کا سوشل ... مشرق وسطی