سعودی عرب: 90 فیصد عوام نے 'کویڈ ۔ 19' کے 'ایس اوپیز' پر عمل درآمد کیا

کرونا وبا کے خلاف سعودی عوام انتہائی ذمہ دار ثابت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی دو جامعات کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق میں‌ بتایا گیا ہے کہ مملکت میں عوام نے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق کی 90 فی صد پابندی کی گئی جس کے نتیجے میں مملکت میں وبا کو قابو میں رکھا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی حائل اور طائف یونی ورسٹیوں کی طرف سے ایک تحقیقی رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ رواں سال کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے حکومت کی طرف سے وضع کردہ 'ایس او پیز' پر عوام کی طرف سے 90 فی صد عمل درآمد کیا گیا۔

جامعہ حائل کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان بازید نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے عوام میں وبا کے حوالے سے بیداری کا بھرپور احساس موجود ہے۔ کرونا کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے عوام نے حکومتی اقدامات پر بھرپور عمل درآمد کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے 80 فی صد عوام میں کرونا کی وبا کے خلاف ضابطہ اخلاق پرپابندی کا یقین موجود ہے۔ عوام الناس کو وبا کی روک تھام کے لیے گھروں میں رہنے، سماجی دوری ، ماسک اور سینی ٹائرز کے استعمال کا شعور یقین کی حد تک موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں