.

کویت:فائزر۔بائیواین ٹیک کی تیارکردہ کووِڈ-19 کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کی وزارتِ صحت نے امریکا کی دواساز کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے تیار شدہ کووِڈ-19 کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کونا کے مطابق ’’ادویہ کی رجسٹریشن اور نگرانی کے شعبہ اور محکمہ صحتِ عامہ برائے ویکسین رجسٹریشن اور تجزیہ کی ایک مشترکہ کمیٹی نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔‘‘

کویت کی وزارتِ صحت کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے نگرانی خوراک اور ادویہ ڈاکٹرعبداللہ البدر نے بتایا ہے کہ ’’کمیٹی نے ویکسین کے تحفظ اور معیار کی تصریحات کے مکمل جائزے کے بعد ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔‘‘

کمیٹی نے اس ویکسین کی کلینیکی آزمائش کے نتائج کا بھی جائزہ لیا ہے۔ڈاکٹرالبدر کا کہنا ہے کہ ’’وزارتِ صحت ویکسین کے استعمال کے بعد اس سے تحفظ کا باریک بینی سے جائزہ لے گی تاکہ عوام کی فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔‘‘