متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی برآمدی کریڈٹ ایجنسیوں نے دوطرفہ کاروباری اورمعاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ایک سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔
اس سمجھوتے کے تحت یو اے ای کی اتحاد کریڈٹ انشورنس اور اسرائیل کی غیرملکی تجارت رسک انشورنس کارپوریشن دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ طور پر برآمدات ، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت کریں گی۔
اسرائیل اور یو اے ای نے اگست میں معمول کے تعلقات استوارکرنے کا اعلان کیا تھا اور پھر ستمبر میں دونوں ملکوں نے وائٹ ہاؤس میں امن معاہدے پر دست خط کیے تھے۔اس کے بعد سے دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے متعدد سمجھوتے طے پاچکے ہیں۔