سعودی معیشت نے کووِڈ-19 کے مضمرات سے نمٹنے کا ثبوت فراہم کردیا:ولی عہد شہزادہ محمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی معیشت نے کرونا وائرس کی وَبا کے مضمرات سے نمٹنے کی صلاحیت کا ثبوت فراہم کردیا ہے۔یہ بات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے 2021ء کے سالانہ میزانیے کے اعلان کے موقع پر کہی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’’کرونا وائرس کی وَبا کے معاشی سرگرمیوں پر اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے مالیاتی اوراقتصادی اقدامات کیے گئے ہیں۔اس بحران سے بڑی احتیاط اورمؤثرطریقے سے نمٹا گیا ہے۔اس کے نتیجے میں اس وَبا کے سعودی معیشت پر کم سے کم اثرات مرتب ہوئے ہیں۔‘‘

Advertisement

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’’احتیاطی تدابیر اور معاشی سرگرمیوں کی بتدریج بحالی میں بروقت ایک توازن قائم کیا گیا ہے۔سعودی عرب نے کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیےاحتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکا ہے۔‘‘

سعودی عرب کی وزارتِ خزانہ نے منگل کے روز آیندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے اور یہ پیشین گوئی کی ہے کہ 2020ء کا بجٹ خسارہ بڑھ کر 79 ارب ڈالر تک ہوجائے گا۔

وزارت خزانہ نے سالانہ میزانیے کے اجراء کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے:’’یہ توقع کی جاتی ہے کہ 2020ء کے اختتام تک بجٹ خسارہ بڑھ کر قریباً 298 ارب ریال ہوجائے گا۔ہم اس کو 2021ء تک کم کرکے 141 ارب ریال (37 ارب 60 کروڑ ڈالر) تک لانا چاہتے ہیں۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں