کرونا وائرس: جرمنی میں لاک ڈائون کے پہلے دن ریکارڈ ہلاکتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جرمنی میں کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لگائے جانے والے جزوی لاک ڈائون کے پہلے ہی دن وائرس سے ریکارڈ اموات واقع ہوگئی ہیں۔

جرمنی کے مقامی ادارے رابرٹ کوکھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرمنی میں کرونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 952 ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ جرمنی بھر میں نئے کرونا کیسز کی تعداد 27 ہزار 728 ہے۔جرمنی میں اب تک 13 لاکھ کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں اور 23 ہزار 544 ہلاکتیں واقع ہوچکی ہیں۔

جرمنی سمیت یورپ بھر میں دسمبر کے آخری عشرے میں کرسمس منانے کے لئے تمام افراد اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ اسی خطرے کو کم کرنے کے لئے جرمن حکام نے جزوی لاک ڈائون کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں