ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں نے جمعرات کی صبح ایک میزائل داغا ہے جو یمن کے دارالحکومت صنعاء میں گر گیا ہے۔
عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور وہ شہری آبادیوں کو میزائل اور ڈرون حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں جس سے شہریوں کا جانی اور مالی نقصان ہورہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ حوثی جنگجوؤں کے میزائل اور ڈرون حملوں سے یمن اور سعودی عرب میں سیکڑوں شہریوں کی زندگیاں خطرات سے دوچار ہوچکی ہیں۔