.

فرانسیسی صدرعمانوایل ماکروں کے کووِڈ-19 میں مبتلا ہونے کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں کرونا وائرس کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کا کووِڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔


پیرس میں ایوانِ صدر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’عمانوایل ماکروں میں کرونا وائرس کی بعض علامات ظاہر ہوئی تھیں اور اس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔اب وہ قومی ضوابط و ضوابط کےتحت آیندہ ایک ہفتہ تنہائی میں رہیں گے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ماکروں اپنے فرائض منصبی انجام دیتے رہیں گے اور وہ سات روزہ تنہائی کے عرصہ میں آن لائن منصبی امورنمٹائیں گے۔‘‘

فرانسیسی ایوان صدر کی ایک خاتون ترجمان نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ’’صدرماکروں کووڈ -19 کی تشخیص کے بعد اب اپنے طے شدہ بیرونی دورے منسوخ کردیں گے۔وہ آیندہ چند روز میں لبنان کا بھی دورہ کرنے والے تھے۔‘‘