دنیا میں کرونا وائرس کی وَبا سے تیل اور گیس کی صنعت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
یہ بات سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے جمعرات کو مملکت کے2021ء کےسالانہ میزانیے کے سلسلے میں منعقدہ فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔اس سیشن کا عنوان ’’توانائی کی عالمی مارکیٹوں کو درپیش چیلنجز‘‘تھا۔
شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ ’’کرونا وائرس کی وَبا کے دوران میں کسی بھی ملک نے اس طرح اپنے شہریوں کا خیال نہیں رکھا ہے جس طرح سعودی عرب نے رکھا ہے۔‘‘
انھوں نے مزید کہا کہ’’2020ء کے دوران میں پیٹرولیم مصنوعات کی مانگ گذشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی ہے۔‘‘
سعودی وزیر تیل نے فورم کے شرکاء کو بتایا کہ ’’صرف تین روز میں ہم اوپیک پلس میں شامل تمام ممالک سے تیل کی کٹوتی کے ضمن میں کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں کامیاب رہے تھے۔‘‘