سعودی عرب : حوثیوں کی جانب سے داغا گیا راکٹ الحرث جنرل ہسپتال کے قریب گرا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے صوبے جازان میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل محمد بن یحیی الغامدی کے مطابق شہری دفاع کو جمعے کے روز الحرث ضلع میں 3 راکٹوں کے گرنے کی اطلاع ملی۔

یہ راکٹ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے یمنی اراضی کے اندر سے داغے تھے۔ ان میں ایک راکٹ الحرث جنرل ہسپتال سے 197 میٹر کی دوری پر آ کر گرا جب کہ بقیہ دو راکٹ کھلے میدان میں گرے۔ واقعے میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں