.

کووِڈ-19؛صدرماکروں کی طبیعت مستحکم مگر معمول کے مقابلے میں سست رو ہیں:ایوانِ صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی صدر عمانوایل ماکروں کی صحت مستحکم ہے اور ان کے نئے طبی معائنے کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

ایوانِ صدر نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ''صدر کی طِبّی حالت جمعہ کے مقابلے میں مستحکم ہے۔ان میں کووِڈ-19 کی علامات پہلے کی طرح موجود ہیں۔ البتہ ان کے فرائض منصبی کی ادائی میں کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔‘‘

خود صدر ماکروں نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’وہ کووِڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بہتری محسوس کررہے ہیں۔وہ پیرس کے نواح میں تنہائی میں رہ رہے ہیں۔‘‘ان کا کہنا ہے کہ وہ عام معمول کے مقابلے میں سست روی سےکام کررہے ہیں۔

صدر ماکروں میں جمعرات کو کرونا وائرس کی بعض علامات ظاہر ہوئی تھیں اور اس کے بعد ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔وہ فرانس میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نافذ قومی ضوابط و ضوابط کےتحت ایک ہفتہ تک تنہائی میں رہیں گے۔اس عرصہ میں وہ آن لائن اپنے فرائض منصبی نمٹارہے ہیں۔