ابوظبی:اسکولوں میں لوٹنے والے طلبہ اور اساتذہ کے لیے کووِڈ-19 کا ٹیسٹ لازم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امارت ابوظبی میں آیندہ تدریسی سال کے دوران میں اسکول جانے کے خواہاں 12 سال سے زایدعمر کے طلبہ کے لیے کووِڈ-19 کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور طلبہ اس کے منفی نتیجے کی صورت ہی میں اسکولوں میں جماعتوں میں حاضر ہوسکیں گے۔

ابوظبی کے محکمہ تعلیم وتعلّم نے سوموار کو اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ اسکولوں کے اساتذہ اور دوسرے عملہ کے لیے بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازم ہے۔

Advertisement

اس نے مزید کہا ہے کہ ’’محکمہ تعلیم وتعلّم نے امارت ابوظبی کے محکمہ صحت کے حکام سے مسلسل اور جامع رابطے کے بعد اساتذہ اور طلبہ پر کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کرانے کی پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان سب کی محفوظ طریقے سے اسکولوں میں واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔‘‘

ابوظبی میں تمام نجی اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ آیندہ تعلیمی سال کے آغاز میں بالمشافہ جماعتوں میں حاضرہونے کا ازخود فیصلہ کرسکتے ہیں۔وہ آن لائن کلاسیں جاری رکھ سکتے ہیں۔ ابوظبی میں نئے تعلیمی دورانیے کا 3 جنوری 2021ء سے آغاز ہورہا ہے۔

محکمہ تعلیم نے فاصلاتی تدریس کے ذریعے کل وقتی تعلیم پانے والے طلبہ کو کووِڈ-19 کے پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ہر اسکول میں ایک مخصوص تاریخ پر وہاں زیرتعلیم طلبہ کا کووِڈ-19 کا مفت پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں