کرونا وائرس : کویت کی یکم جنوری تک سرحدیں بند اور بین الاقوامی پروازیں معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کویت نے آج سوموار کی شب 11 بجے سے یکم جنوری تک تمام تجارتی پروازیں اور اپنی زمینی اور سمندری سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کویتی حکومت نے کرونا وائرس کی نئی لہر کے بعد دوسرے ممالک کی دیکھا دیکھی ان نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے تاکہ اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

Advertisement

کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قبل ازیں آج ہی برطانیہ کے لیے تمام پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی ہے اور اس کو کرونا وائرس کے انتہائی خطرے سے دوچار ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کے بعد دنیا کے متعدد ممالک نے اس کے ساتھ سفری روابط منقطع کر لیے ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ہفتے کے روز لندن اور دوسرے علاقوں میں کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی سخت پابندیاں نافذ کردی تھیں اور کہا تھا کہ کرسمس سے قبل کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارۂ کار نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی نئی لہرزیادہ خطرناک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں