کووِڈ-19کی نئی لہر:اردن اور برطانیہ کے درمیان پروازیں معطل ، عُمان کی سرحدیں بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن نے کووِڈ-19 کی حالیہ نئی لہر کے نتیجے میں کیسوں میں اضافے کے بعد تین جنوری تک برطانیہ کے لیے تمام پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی ہے جبکہ عُمان نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی برّی اور بحری سرحدیں بندکردی ہیں۔

قبل ازیں سعودی عرب نے اتوار کی شب سے آیندہ ایک ہفتے تک تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔البتہ سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت میں موجود بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کے طیارے اپنی اپنی منزلوں کو روانہ ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

خلیجی ریاست عُمان نے منگل سے ایک ہفتے تک اپنی برّی ، بحری اور فضائی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عُمان کے سرکاری ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کووِڈ-19 کی نئی لہر پھیلنے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ ریاست کے مکینوں کو کرونا وائرس سے بچایا جاسکے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کے بعد دنیا کے متعدد ممالک نے اس کے ساتھ سفری روابط منقطع کر دیے ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ہفتے کے روز لندن اور دوسرے علاقوں میں کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی سخت پابندیاں نافذ کردی تھیں اور کہا تھا کہ کرسمس سے قبل کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارۂ کار نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی نئی لہرزیادہ خطرناک ہے۔

دریں اثناء عُمان کی وزارت صحت کے تحت محکمہ انسداد وبائی امراض کے ڈائریکٹر بدر بن سعید الرواحی نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست میں فائزر کی تیارکردہ ویکسین کی پہلی کھیپ 30 دسمبر کو پہنچ جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں