امریکی سینیٹ سوڈان کے لیے خود مختار مامونیت کی بحالی کے واسطے قانون سازی پر آمادہ ہو گئی ہے۔ یہ اقدام دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے سوڈان کا نام خارج کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
سوڈان کے لیے امریکی مامونیت میں 11 ستمبر کے حملوں سے متعلق قانونی دعوؤں کو مستثنی قرار دیا گیا ہے۔
کانگرس کی جانب سے منظور کیے جانے والے قانون میں سوڈان میں اقتدار کی منتقلی کو سپورٹ کرنے کے لیے تقریبا ایک ارب ڈالر کی امداد پیش کرنا شامل ہے۔
مذکورہ منصوبہ ایک سال سے زیادہ عرصے تک وائٹ ہاؤس ، وزارت خارجہ اور امریکی کانگرس کے درمیان مذاکرات کا حصہ بنا رہا۔ مذاکرات کا مقصد سوڈان میں ایک جمہوری حکومت کی سپورٹ کے لیے کسی حل کو تلاش کرنا تھا۔ ساتھ ہی دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے حقوق کا تحفظ بھی جس میں 11 ستمبر کے حملوں کے متاثرین شامل ہیں۔
امریکی قانون ساز 11 ستمبر کے دہشت گرد حملوں کا شکار افراد کے لیے قانونی راستوں کے تحفظ پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس کا مقصد حملوں میں خرطوم کے مبینہ کردار پر امریکا میں سوڈان کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔
اس قانون سازی سے 1998ء میں کینیا اور تنزانیا میں امریکی سفارت خانوں پر ہونے والے بم دھماکوں کا شکار ہونے والے امریکیوں کے لیے 35 کروڑ ڈالر کی رقم آزاد کرنے کی بھی اجازت ہو گی۔ سوڈان قانونی مطالبوں کے تصفیے کے حصے کے طور پر اس رقم کو ادا کرے گا۔ علاوہ ازیں قانون سازوں نے دونوں سفارت خانوں پر ہونے والے دھماکوں میں افریقی متاثری کو بھی 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا حکم جاری کیا۔
توقع ہے کہ یہ رقم وزارت خارجہ کی ہنگامی فنڈنگ سے لی جائے گی۔