سعودی عرب میں سنہ 2022ء کو ہونے والی کار اور موٹرسائیکل ریس کے مقابلے کے لیے مقامی سطح پر خواتین کی ٹیم کے چنائو کے لیے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی میں 'ڈاکار ریلی 2022' میں حصہ لینے کی خواہش مند لڑکیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔ اس ایونٹ کو سعودی وزارت کھیل اور مملکت میں موٹر کار و موٹر سائیکل فیڈریشن کی معاونت حاصل ہے۔
ٹیم کے بانی دانیا عقیل اور مشاعل العبیدان نے اہداف کے حصول اور آئندہ کے منصوبوں کی تکمیل اسپانسر کرنے والی کمپنیوں سے تعاون کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ خواتین کی کار ریس مقابلے کے لیے مختلف کاروباری فرمیں اور شخصیات اسپانسر کریں گی۔
دانیا سعودی عرب میں خواتین کی کار ریس کی ٹیم کی بانیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو بتایا میں نے خاتون ڈرائیور مشال العبیدان اور پولینڈ کی ڈسٹ ریسنگ ٹیم فلپ اور مارک بروسکی کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم قائم کی ہے۔ انہیں کار ریس کا گہرا تجربہ ہے۔ ہماری پہلی ملاقات دا کار ریلی 2020ء میں ہوئی۔ وہاں سے ہم نے طے کیا کہ اس طرح کا ایونٹ سعودی عرب میں بھی ہونا چاہیے۔ داکار ریلی نے سعودی عرب میںخواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہم مختلف قسم کے کار ریلیوں جن میں چیمپئن شپ ، بین الاقوامی مقابلوں اور مقامی کار ریس مقابلوں میں سعودی خواتین کو شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی دوست ڈرائیور مشاعل العبیدان کے ساتھ ریلنگ کرنے کی تربیت حاصل کی تھی۔ اس کےبعد ہم نے ٹیم قائم کی۔
العبیدان نے سعودی دا کار ریلی 2022 میں شرکت پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ "شیرو" ٹیم کے طویل المدتی منصوبے نے خواتین کے لیے راہیں کھول دیں ہیں اور کار ریسنگ کے میدان میں داخل ہونے کا خواب پورا کرنے کے لیے مملکت کی خواتین کو اس طرف راغب کیا ہے۔
-
مغربی سعودی عرب کے لیے ڈھال کا کام دینے والا 'باب مکہ'
سعودی عرب کی مغربی گورنری جدہ کے واقع 'باب مکہ' کو مملکت میں ایک تاریخی اور اہم تزویراتی اہمیت حاصل ہے۔ باب مکہ کئی حوالوں سے شہرت رکھتا ہے۔ گذشتہ کئی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: اونٹ میلے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے مملکت میں ہونے والے شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں انتشار پھیلانے کی کوشش، ہوائی فائرنگ اور اونٹوں کے ایک مالک کو میلے کے ... مشرق وسطی -
سعودی پہاڑوں کے اندر کھود کر بنائے گئے مکانات کس شہر میں ہیں؟
سعودی عرب میں بہت سے مقامات قدیم تاریخی کردار کے حامل ہیں جومرور زمانہ اور وقت کے ساتھ رونما ہونے والی تبدیلیوں کے سامنے لمبے عرصے سے کھڑے ہیں۔ ... مشرق وسطی