سعودی عرب میں بدھ کو کووِڈ-19 کے 177 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ پہلے سے کرونا وائرس کا شکار 169 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اورمزید نو مریض وفات پاگئے ہیں۔
سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اب مملکت میں کووِڈ-19 کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد361536 ہوگئی ہے۔ان میں سے 352418 مریض تن درست ہوچکے ہیں اور 6148 وفات پا چکے ہیں۔
وزارتِ صحت کے مطابق دارالحکومت الریاض میں سب سےزیادہ 59 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔مکہ مکرمہ میں 31 ،مدینہ منورہ میں 26 اور منطقہ شرقیہ میں 22 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
کرونا وائرس کے باقی کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس وقت مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 2970 ہے، ان میں سے 383 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔
#الصحة تعلن عن تسجيل (177) حالة إصابة جديدة بفيروس #كورونا الجديد (كوفيد19)، وتسجيل (9) حالات وفيات رحمهم الله، وتسجيل (169) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (352,418) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/rsWyuDCVf2
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) December 23, 2020
سعودی عرب میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے اور وزارتِ صحت نے یہ اطلاع دی ہے کہ اب تک جن شہریوں اور مکینوں کو ویکسین لگائی گئی ہے، ان میں کوئی ضمنی اثرات ظاہر نہیں ہوئے ہیں اور وہ پہلے کی طرح ہشاش بشاش اور صحت مند ہیں۔
سعودی عرب نے پہلے مرحلے میں اس ویکسین مہم کا گذشتہ جمعرات کو آغاز کیا تھا۔اس کے تحت اب تک چار لاکھ 40 ہزار رضاکاروں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔