تُونس کے ساحلی علاقے میں تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ، 20 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

تُونس کی ساحلی حدود میں افریقی تارکینِ وطن کی کشتی کے حادثے میں کم سے کم 20 ہلاک ہوگئے ہیں اور 20 لاپتا ہوگئے ہیں۔

تُونس کے ایک سکیورٹی عہدے دار کے مطابق افریقی تارکینِ وطن کی کشتی بحرِ متوسط سے اطالوی جزیرے لیپمڈوسا میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران میں ڈوبی ہے۔

اس عہدہ دار نے رائیٹرز کو بتایا ہے کہ ساحلی محافظوں نے پانچ افراد کو بچا لیا ہے اور باقی 20 افراد کی تلاش کی جاری ہے۔

تُونس کا ساحلی شہر صفاقس یورپ میں داخل ہونے کے خواہاں افریقی تارکینِ وطن کی روانگی کا بڑا مقام بن چکا ہے اور غُربت کا شکار براعظم افریقا اور مشرقِ اوسط سے لوگ بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے استعمال کرکے یورپ کا رُخ کرتے ہیں اور ان میں سے بہت سے افراد اس طرح کے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

تُونسی سکیورٹی افسر علی عیّاری کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی صفاقس سے چھے میل دور سمندر میں ڈوبی ہے۔ڈوبنے والے بیس افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں اور پانچ کو بچا لیا گیا ہے۔ان تمام کا تعلق سب صحارا افریقا سے ہے۔اس کشتی پر کل 45 افراد سوار تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں